قومی خبریں

ملک کی سیاست میں نریندر مودی کے نام کا باب ختم ہونے جا رہا ہے: سنجے راؤت

شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے وارانسی پارلیمانی سیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی اور ان کی جانب سے کئے گئے روڈ شو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کی آخری الوداعی یاترا تھی!

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت / تصویر: آئی اے این ایس

 

ممبئی: شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے وارانسی پارلیمانی سیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی اور ان کی جانب سے کئے گئے روڈ شو پر طنز کیا۔ انہوں نے اسے وزیر اعظم کی 'آخری نامزدگی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی بڑے لیڈر کی الوداع ہوتی ہے تو بڑی تعداد میں لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے منگل کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے پیر کو بابا وشوناتھ دھام میں پوجا کرنے کے بعد ایک عظیم الشان روڈ شو کیا تھا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے کاشی ہندو یونیورسٹی کے سنگھ دوار میں مہامانا مدن موہن مالویہ کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد نکالے گئے روڈ شو میں شرکت کی۔

Published: undefined

شیو سینا یو بی ٹی کے لیڈر سنجے راؤت نے اس روڈ شو پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا آخری الیکشن ہے۔ یہ ان کی الوداعی یاترا تھی۔ اس بار انہیں وارانسی میں فتح کا جھنڈا لہرانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ اب ملک کی سیاست میں نریندر مودی کے نام کا باب ختم ہونے جا رہا ہے۔ بی جے پی اس الیکشن میں 200 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پی ایم مودی نے وارانسی سے تیسری بار پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ 2014 اور 2019 میں بھی کاغذات نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے سی ایم کیجریوال نے بھی کہا تھا کہ یہ پی ایم مودی کا آخری الیکشن ہوگا۔

حال ہی میں، انہوں نے کہا تھا، "اگر بی جے پی اس بار انتخابات جیت بھی جاتی ہے، تو نریندر مودی وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے۔ اس بار امت شاہ وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ پی ایم مودی امیت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔‘‘

اس کے جواب میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا، ’’وزیر اعظم کی کرسی پر صرف نریندر مودی ہی بیٹھیں گے۔ کیجریوال کو اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined