مرکز کی مودی حکومت نے ایک بار پھر ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں مسلح فوج خصوصی اختیارات ایکٹ 1958 (افسپا) کے تحت اعلان کردہ بے سکون علاقوں کے دائرہ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’شمال مشرقی خطہ میں سیکورٹی سے متعلق حالات قابل ذکر حد تک بہتر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا۔‘‘
Published: undefined
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’شمال مشرق کے لیے ایک تاریخی دن! وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایک بار پھر افسپا کے تحت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں بے سکون علاقوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ شمال مشرقی ہند میں سیکورٹی حالات میں بہتری کے سبب لیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار مودی نے شمال مشرقی میں سیکورٹی، امن اور ترقی کو ترجیح دی اور اس کے سبب خطہ اب تیزی سے امن و ترقی کے راستے پر بڑھ رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
امت شاہ نے شمال مشرق کے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور خطے کو بقیہ ہندوستان سے جوڑنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں اظہارِ شکر بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’شمال مشرق کی ہماری بہنوں اور بھائیوں کو اس خاص موقع پر مبارکباد۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ افسپا بے سکون علاقوں میں کام کر رہے مسلح افواج کو عوامی نظام بنائے رکھنے کے لیے ضروری ہونے پر تلاشی لینے، گرفتار کرنے اور گولی چلانے کی وسیع قوت فراہم کرتا ہے۔ افسپا کے تحت ایک علاقہ یا ضلع کو ایک بے سکون علاقہ کی شکل میں نوٹیفائیڈ کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined