قومی خبریں

مرکزی حکومت نے سری نگر ایئر پورٹ کو بڑا ہوائی اڈہ قرار دیا

مرکزی سرکار نے ایک اہم پیش رفت کے تحت سرینگر ہوائی اڈے کو ایک بڑا ہوا ئی اڈہ قرار دے دیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

سری نگر: مرکزی سرکار نے ایک اہم پیش رفت کے تحت سرینگر ہوائی اڈے کو ایک بڑا ہوا ئی اڈہ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کے روز سری نگر ہوائی اڈے کو ‘ائیرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ-2008 کے تحت ایک بڑا ہوائی اڈہ قرار دینے کے حوالے سے باضابط طورپر گزیٹ نوٹیفکیشن جاری کی’۔

Published: undefined

ائر پورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 2008 کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت نے سب سیکشن (i) اور سیکشن 2 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سری نگر ہوائی اڈے کو ایک بڑا ہوا ئی اڈہ قرار دے دیا۔

مذکورہ اتھارٹی سری نگر ہوائی اڈے پر ایرو نا ٹیکل خدمات کیلئے ٹیرف کا تعین کرے گی۔ ائر پورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو بڑے ہوائی اڈوں پر ایرونا ٹیکل خدمات کیلئے ٹیرف اور دیگر چارجزکو مقرر کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی سرکاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کسی بھی ہوائی اڈے کو بڑا ہوائی اڈے قرار دینے کی مجاز ہے جبکہ غیر بڑے ہوائی اڈوں کے لیے، ٹیرف اور دیگر چارجز ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے طے کئے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined