قومی خبریں

مرکزی حکومت نے براڈکاسٹنگ بل 2024 کو روکنے کا کیا فیصلہ، صلاح و مشورہ کے بعد نیا ڈرافٹ ہوگا تیار

مرکزی حکومت نے گزشتہ سال نومبر ماہ میں نئے براڈکاسٹنگ ریگولیشن بل کا یہ مسودہ تیار کیا تھا، اس بل کے ڈرافٹ پر عوامی مشورہ کے لیے آخری وقت 15 جنوری 2024 مقرر تھا جو کہ ختم ہو چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اشونی کمار ویشنو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشونی کمار ویشنو، تصویر آئی اے این ایس

 

مرکز کی مودی حکومت نے ’براڈکاسٹنگ بل 2024‘ کو فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وسیع صلاح و مشورہ کے بعد اس بل سے متعلق نیا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔ کئی لوگوں کے ذریعہ اس بل پر اعتراض ظاہر کیا جا رہا تھا جس کے بعد حکومت کے ذریعہ اٹھایا گیا یہ ایک بڑا قدم ہے۔ مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے گزشتہ سال نومبر ماہ میں نئے براڈکاسٹنگ ریگولیشن بل سے متعلق پہلا مسودہ تیار کیا تھا۔ اس بل کے ڈرافٹ پر عوامی مشورہ کے لیے آخری وقت 15 جنوری 2024 مقرر تھا۔ یعنی عوامی مشورہ کے لیے وقت ختم ہو گیا تھا اور پھر سبھی مشوروں پر غور و خوض کے بعد حکومت نے ایک نیا مسودہ بھی تیار کر لیا تھا۔

Published: undefined

’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براڈکاسٹنگ بل کا دوسرا مسودہ رواں سال جولائی میں تیار کیا گیا۔ اس براڈکاسٹنگ بل 2024 کو لے کر اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ترمیم شدہ ڈرافٹ پارلیمنٹ کے چیئر پر رکھے جانے سے پہلے ہی کچھ چنندہ اسٹیک ہولڈرس کے درمیان ’خفیہ طریقے سے‘ افشا کر دیا گیا تھا۔ ڈیجیٹل نیوز پبلشرز اور انفرادی مواد تیار کرنے والے بھی اس بل کی زوردار انداز میں مخالفت کر رہے تھے۔ بہرحال، اب اس بل کو ہولڈ پر ڈال دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined