قومی خبریں

طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی معاملہ میں مرکز سخت، قانون میں بدلاؤ کی تیاری، جرمانہ کے ساتھ سزا بھی متوقع

طیاروں کو ایمرجنسی لینڈگ کرانے کے سبب مسافروں کے ساتھ ساتھ طیارے کے عملوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا ایکسپریس کا طہارہ / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا ایکسپریس کا طہارہ / آئی اے این ایس

 

پچھلے کئی دنوں سے ملک کے تمام ایئرلائنز کو بم کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ اس کے پیش نظر سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل آر ایس بھٹی اور سول ایوی ایشن سیکورٹی بیورو (بی سی اے ایس) کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن سے ان کی دفتر میں ملاقات کی۔

Published: undefined

اس میٹنگ میں وزارت داخلہ کو قومی اور بین الاقوامی پروازوں کو موصول ہونے والے فرضی کال کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ مرکزی حکومت نے اس معاملہ کو سختی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی قانون میں بدلاؤ لا کر قصورواروں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ سخت سزا بھی دینے کا ارادہ کیا ہے۔

Published: undefined

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے طیاروں کو بم سے اڑانے والی دھمکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ضرورت پڑی تو ہم نے وزارت کی طرف سے کچھ قانونی کاروائی کے بارے میں بھی سوچا ہے۔ ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہم دو شعبوں میں کام کر سکتے ہیں۔ 1۔ طیارے کے حفاظتی قوانین میں ترمیم۔ ان قوانین کے تحت ہم جو اقدام کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایسے مجرمین جب گرفت میں آ جائیں تو ہم انہیں ’نو-فلائنگ‘ فہرست میں ڈالیں گے۔ 2۔ سول ایوی ایشن سیفٹی ایکٹ کے خلاف غیر قانونی کاموں کو ختم کرنا۔‘‘ انھوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم اسے قابل شناخت جرائم کی فہرست میں ڈال رہے ہیں، اور اس ترمیم کی بنیاد پر جرمانے کے ساتھ سزا بھی دی جائے گی۔

Published: undefined

اس درمیان طیاروں کو بم سے اڑانے کی مل رہی مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ہوائی اڈوں پر احتیاطاً سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کے ’ایکس ہینڈل‘ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ پچھلے ہفتے سے اب تک 100 سے زیادہ طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ تمام دھمکیاں افواہ ثابت ہوئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined