نئی دہلی: اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔
Published: undefined
سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نےاترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے بعد پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) نے جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔ اس بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔
Published: undefined
ملک کے سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدررہے مہنت نریندر گری کی لاش اتر پردیش کے پریاگ راج کے باگھمبری مٹھ میں پیر کو لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔ مہنت گری کی موت پر کئی سوالات اٹھ رہے تھے ۔ مختلف اہم سیاسی جماعتوں اور سماجی مذہبی تنظیموں سے وابستہ لوگوں اور رہنماؤں کی طرف سے مسلسل سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined