جے پور: راجدھانی جے پور سمیت راجستھان کے کئی علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے پور میں صبح 4:09 سے 4:25 بجے تک مختلف اوقات میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ زلزلے کا مرکز اراولی کی پہاڑیوں میں بتایا گیا۔ جے پور میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
دارالحکومت میں پہلا جھٹکا 04:09:38 پر آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.4 تھی۔ دوسرا جھٹکا 04:22:57 پر آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.1 تھی۔ تیسرا جھٹکا 04:25:33 پر آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ شدید لرزن کی وجہ سے سب کی نیندیں اڑ گئیں اور لوگ اپنی عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل 21 مارچ اور 24 جنوری کو جے پور اور راجستھان کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دوران بھی لوگ لرزن کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ سیکر ضلع میں بھی حال ہی میں لوگوں زلزلے کے جھٹکوں نے خوفزدہ کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز