قومی خبریں

کانگریس نے دہلی میں شروع کی آئین بچاؤ مہم، ہر اسمبلی حلقہ میں 100 دنوں تک جاری رہے گی

کانگریس نے دہلی میں آئین بچاؤ مہم شروع کی ہے، جو دہلی کے ہر اسمبلی حلقے میں 100 دن تک جاری رہے گی اور پھر 26 نومبر کو تال کٹورا اسٹیڈیم میں اس مہم کا اختتام تقریب کے ساتھ کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ سے قومی راجدھانی علاقہ دہلی میں آئین بچاؤ مہم شروع کی ہے، جو دہلی کے ہر اسمبلی حلقے میں 100 دن تک جاری رہے گی اور پھر 26 نومبر کو تال کٹورا اسٹیڈیم میں اس مہم کا اختتام تقریب کے ساتھ کیا جائے گا۔

خیال ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس نے آئین کی حفاظت کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا تھا اور بی جے پی کے آئین مخالف عزائم کی نشان دہی کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے کانگریس اور انڈیا اتحاد کو پسند کیا اور اس کی سیٹوں میں اضافہ ہوا۔ کانگریس اب اسمبلی انتخابات میں بھی اسی بیانیہ کو آگے بڑھائے گی۔

Published: undefined

کانگریس کے ایس سی ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو دہلی میں آئین کی حفاظت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے جو پروگرام کی صدارت کر رہے تھے، کہا کہ کانگریس پارٹی 100 دنوں میں ملک بھر میں آئین بچاؤ مہم چلائے گی۔ ملک بھر میں 3 لاکھ آئین کے محافظ بنائے گئے ہیں۔ دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں آئین کے محافظ بنائے جائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انتخابی ریاستوں ہریانہ، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں بھی آئین کے محافظوں کی تقرری شروع کر دی ہے۔ ہمارے تمام پڑوسی ممالک میں ہنگامہ آرائی ہے جنہوں نے ہمارے ساتھ آزادی حاصل کی لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے کیونکہ ہمارا آئین بہت مضبوط ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے کہا کہ الیکشن جیتنے سے پہلے بی جے پی لیڈر بیان دیتے تھے کہ وہ آئین کو بدلیں گے۔ لیکن مساوات کی طاقت کو تباہ کرنا بہت مشکل ہے جو ہمارا آئین فراہم کرتا ہے۔ جب راہل گاندھی اس آئین کو دکھا کر انتخابات میں گئے تو اس کا مطلب تھا کہ ہم آئین کی حفاظت کریں گے اور یہ آئین ہمارے ملک کی جمہوریت کی حفاظت کرتا ہے، ہم ان دونوں چیزوں کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’آج ملک میں جو ماحول ہے اس میں یہ بہت ضروری ہے کہ ہم خود کو آئین کے محافظ کے طور پر درج کریں۔ ملک میں جس طرح آئین پر حملہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ہمارے ملک کی بنیاد ہے، ایسے وقت میں یہ ضروری ہے کہ ہم اپنا حصہ ڈالیں۔ ہم اسے 250 بلاکس میں 70 اسمبلیوں میں نافذ کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined