نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں اودے پور کے اندر ہوئے سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انتہائی افسوس ناک اور بدبختانہ عمل قرار دیا ہے۔
Published: undefined
امیر اصغر علی نے کہا کہ یہ واقعہ جس تناظر میں بھی انجام دیا گیا ہو اسے درست قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ کسی بھی مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ذمہ داری عدلیہ اور انتظامیہ کی ہے اور کیسی بھی صورت حال ہو کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پوری زندگی یہ معمول رہا کہ آپ نے سخت سے سخت دشمن کو بھی حسن اخلاق کے ذریعہ اپنا گرویدہ بنایا اور کبھی بھی کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی یا اس کی بدتمیزی اور ایذا رسانی کے لیے سزا نہیں دی، جس کی بنا پر آپ پوری انسانیت کے لیے حسن اخلاق کا اسوہ و نمونہ بن گئے۔
Published: undefined
پریس ریلیز میں عوام وخواص سبھی سے اپنے جذبات قابو میں رکھنے، افواہوں کا شکارنہ ہونے، کسی بھی قسم کی جذباتیت یا اشتعال انگیزی سے بچنے اور امن وقانون کی صورت حال اور قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے، نیز حکومتوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گنہگاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر کے امن و قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined