بامبے ہائی کورٹ نے 2001 کے جیہ شیٹی قتل معاملے میں گینگسٹر چھوٹا راجن کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ چھوٹا راجن کو رواں سال کے شروع میں جیہ شیٹی قتل معاملہ کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے تاحیات جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ حالانکہ اب یہ سزا معطل کر دی گئی ہے۔ بدھ کے روز جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس پرتھوی راج چوہان کی بنچ نے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر ضمانت دی ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ چھوٹا راجن کو فی الحال جیل سے رِہائی نصیب نہیں ہونے والی۔ ایسا اس لیے کیونکہ وہ دیگر مجرمانہ معاملوں میں ابھی جیل میں ہی رہے گا۔
Published: 23 Oct 2024, 3:14 PM IST
جہاں تک جیہ شیٹی کی بات ہے، وہ وسطی ممبئی کے گام دیوی میں گولڈن کراؤن ہوٹل کی مالکن تھیں۔ ممبئی کی ایک مکوکا عدالت کے خصوصی جج ایم ایم پاٹل نے اس قتل معاملے میں راجن کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ چھوٹا راجن گروہ کی طرف سے جبراً وصولی کی دھمکیوں کا سامنا کر رہی جیہ شیٹی کو اس گروہ کے 2 مبینہ اراکین نے 4 مئی 2001 کو ہوٹل کی پہلی منزل گولی مار دی تھی۔
Published: 23 Oct 2024, 3:14 PM IST
چھوٹا راجن گروہ سے جبراً وصولی کی دھمکی ملنے کی خبر کے بعد ہوٹل تاجر کو پولیس سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، لیکن حملہ سے دو ماہ قبل شیٹی کی گزارش پر ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی۔
Published: 23 Oct 2024, 3:14 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ 2001 کو تاوان دینے سے انکار کرنے پر گرانٹ روڈ کے گولڈن کراؤن ہوٹل میں راجن کے لوگوں نے جیہ شیٹی کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ راجن گینگ نے روی پجاری کے ذریعہ جیہ شیٹی سے 50 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ اس معاملے میں دیگر ملزم اجئے موہتے، پرمود دھونڈے اور راہل پاوسرے کو 2013 میں قصوروار ٹھہرایا گیا اور تاحیات جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔
Published: 23 Oct 2024, 3:14 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Oct 2024, 3:14 PM IST