پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے دیگھا تھانہ علاقے کے ایک نجی اسکول میں طالب علم کی لاش ملنے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے سڑک بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی اور اسکول کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق تین سالہ بچہ جمعرات کو اسکول گیا تھا لیکن گھر واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ دن کہتی رہی کہ بچہ اسکول سے گھر چلا گیا۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو ایک بار دیکھا گیا جس کے بعد وہ کلاس سے غائب ہو گیا۔
Published: undefined
کافی تلاش کے بعد رات ڈھائی بجے بچے کی لاش اسکول کے گٹر سے برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی اور اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ مقتول کے لواحقین اسے قتل قرار دے رہے ہیں۔
Published: undefined
ایک پولیس افسر نے جمعہ کو بتایا کہ 16 مئی کو دیگھا تھانہ علاقے سے ایک بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کے دوران مذکورہ بچے کی لاش اس کے اسکول کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ چندر پرکاش نے کہا، ’’"سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہم نے دیکھا کہ بچہ اسکول میں داخل ہوا لیکن کسی بھی موقع پر اسے اسکول کے احاطے سے نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ ہم اسے قتل کا معاملہ سمجھ رہے ہیں کیونکہ وہ بچے کی لاش کو چھپایا جا رہا تھا اور اس سے مجرمانہ عزائم ظاہر ہوتے ہیں، تفتیش جاری ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز