ڈہری آن سون: بہار میں رہتاس ضلع کے اندر پوری تھانہ علاقہ واقع اندر پوری بازار کے نزدیک سون ندی میں نہانے کے دوران ڈوبے چار لوگوں کی لاش بدھ کو برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ منگل کی دیر شام اندر پوری بیراج کے نزدیک سون ندی میں نہانے کے دوران چار نوجوان ڈوب گئے تھے۔ پولیس انتظامیہ نے غوطہ خوروں کی مدد سے کل دیر شام تک لاشوں کی تلاش کی لیکن کسی کا پتہ نہیں چلا۔ آج صبح غوطہ خوروں کی تلاشی کے دوران سبھی چاروں نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
Published: undefined
مرنے والوں میں شاہنواز قریشی (16)، راجہ بابو عرف پرنس(16)، سلو عرف ناظر ادریسی (15) اور اوسامہ ادریسی(17) شامل ہیں۔ سبھی داﺅتھ تھانہ کے کوآتھ کے باشندہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ داﺅتھ تھانہ علاقہ کے نگر پنچایت کواتھ درزی محلہ سے اسکارپیو سے کچھ لوگ اندر پوری بازار میں منگل کی دیر شام گھومنے آئے تھے۔ گھومنے کے دوران سبھی نہانے لگے۔ نہاتے وقت ندی کنارے پتھر پر پیر پھسل جانے کی وجہ سے وہ سون ندی کے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سہسرام بھیج دی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز