نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں آلودگی کے مسئلہ کو لے کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں پورے ملک میں سب سے زیادہ آلودگی ہے، جب کہ اروند کیجریوال اس کا حل تلاش کرنے کے بجائے الزامات کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح سے آلودگی ہمارے بچوں کے مستقبل کو خطرہ میں ڈال رہی ہے، سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس مسئلہ پر سب کو متحد ہونا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ پرالی پر بہت بحث ہو رہی ہے، سپریم کورٹ سے لے کر سڑک تک کہا جا رہا ہے کہ پرالی سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ اگر پنجاب کے کسان پنجاب میں پرالی جلا کر دہلی کو آلودہ کر رہے ہیں اور ہریانہ میں پرالی جلانے سے دہلی آلودہ ہو رہی ہے تو قدرتی طور پر پنجاب اور ہریانہ میں سب سے زیادہ آلودگی ہونی چاہیے۔ لیکن دہلی کی ہوا زیادہ خراب ہے، ہو سکتا ہے دہلی کی ہوا میں پرالی کے علاوہ سیاست بھی ہو، کچھ نہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔
Published: undefined
سمبت پاترا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ آلودگی سے متعلق کوئی جوابی الزام نہیں لگانا چاہئے۔ گزشتہ مرتبہ کیجریوال کو سپریم کورٹ نے پھٹکار بھی لگائی تھی۔ عدالت نے یہاں تک کہا کہ آپ کتنی آمدنی کرتے ہیں اور اس آمدنی کا کتنا حصہ آپ اشتہارات پر خرچ کرتے ہیں، اس کا آڈٹ ہونا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز