قومی خبریں

بی جے پی نے بنگال سے باہر کے غنڈوں کو بلا کر تشدد کو انجام دیا: ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ بی جے پی نے بنگلہ ثقافت اور قدروں پر حملہ کیا ہے۔ شاہ اور ان کے لوگوں کو کیا معلوم کہ ودیاساگر کون ہے۔ ودیاساگر کو وکی پیڈیا سے نہیں جانا جاسکتا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے صدر امت شاہ پر فرقہ وارانہ صف بندی کا الزام لگاتے ہوئے کولکاتا میں منگل کو ہوئے تشدد اور بنگال کے عظیم مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو توڑنے کے لئے بھگوا پارٹی کو ذمہ دار قرار دیا اور ان کے روڈ شو کو مثالی انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیرک اوبرائن نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کولکاتا میں منگل کو تشدد سے متعلق ویڈیو دکھا کر دعوی کیا کہ بی جے پی نے ریاست سے باہر سے غنڈوں کو بلاکر اس تشدد کو انجام دیا۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

انہوں نے کہا کہ جب شاہ کا روڈ شو ودیا ساگر کالج کے قریب سے گزرا تو طلبا نے سیاہ پرچم دکھائے جو ان کا جمہوری حق ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کے غنڈوں نے تشدد شروع کردیا اور پتھراؤ بھی کیا اور بنگال کے عظیم مصلح ودیا ساگر کا مجسمہ توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنگال کی تاریخ کا سب سے افسوسناک دن ہے جب ایسے شخص کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا جو ملک ایک عظیم فلسفی، ماہر تعلیم اور قوم پرستی کی علامت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بنگلہ ثقافت اور قدروں پر حملہ کیا ہے۔ شاہ اور ان کے لوگوں کو کیا معلوم کہ ودیاساگر کون ہے۔ ودیاساگر کو وکی پیڈیا سے نہیں جانا جاسکتا۔ وہ بنگال کے گھر گھر میں اور حرف تہجی کی کتابوں میں موجود ہیں اور ہر بنگالی بچپن سے ہی ان کو جانتے ہوئے بڑا ہوا ہے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

ترنمول لیڈر نے کہا کہ شاہ اور ان کی پارٹی روز جھوٹ بولتی ہے۔ منگل کے تشدد کے بارے میں بھی وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ شاہ نے تو رابندر ناتھ ٹیگور کی جائے پیدائش ویر بھومی بتا دی۔ ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ٹیگور کہاں پیدا ہوئے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ سی آر پی ایف کے لوگ بھی بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں اور ووٹنگ میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام کے ثبوت میں ایک تصویر بھی دکھائی جس میں نیم فوجی دستے کا ایک جوان بی جے پی کارکنوں اور بی جے پی ریاستی صدر کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے تین مرتبہ اس کی شکایت کرچکے ہیں۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں موجود ترنمول کانگریس کے لیڈر اور راجیہ سبھ رکن منیش گپتا نے الزام لگایا کہ شاہ کے رود شو میں پوسٹر اور بڑے بڑے کٹ آوٹ لگانے کی اجازات الیکشن کمیشن نے کیوں دی اور اس شو میں مذہبی نعرے لگائے گئے۔ یہ تو مثالی ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ایک نائب کمشنر پر الیکشن کے دوران پولس کے کاموں میں مداخلت کرنے کا بھی الزام لگایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined