قومی خبریں

راجستھان کی بی جے پی حکومت نے ملازمین کو دیا جھٹکا! او پی ایس بند، این پی ایس نافذ، گہلوت حکومت کا فیصلہ پلٹ دیا

حال ہی میں ہوئے راجستھان انتخابات کے دوران سرکاری ملازمین کی پرانی پنشن اسکیم کو برقرار رکھنے کا معاملہ بہت گرم ہوا تھا۔ اس وقت کی گہلوت حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی جگہ پرانی پنشن اسکیم نافذ کی تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

جے پور: کانگریس کی گہلوت حکومت کے جانے کے بعد راجستھان میں برسراقتدار آنے والی نئی بی جے پی حکومت پرانی اسکیموں کو بند کر کے عوام کو ایک کے بعد ایک جھٹکے دے رہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے او پی ایس کو روک دیا ہے۔ حکومت نے ملازمین پر این پی ایس (نیو پنشن اسکیم) لاگو کیا ہے۔ آرڈر میں کہیں بھی او پی ایس (اولڈ پنشن اسکیم) کا ذکر نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پرانی پنشن اسکیم راجستھان میں لاگو نہیں ہوگی۔

Published: undefined

تاہم ریاستی حکومت او پی ایس کے بارے میں اپنا نقطہ نظر واضح کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت آج اسمبلی میں اس کا جواب دے سکتی ہے۔ بی جے پی این پی ایس کے حق میں ہے۔ 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے، اس میں این پی ایس کا تو ذکر ہے لیکن او پی ایس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں ہوئے راجستھان اسمبلی انتخابات کے دوران سرکاری ملازمین کی پرانی پنشن اسکیم کو برقرار رکھنے کا معاملہ کافی زیر بحث رہا تھا۔ اس وقت کی گہلوت حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی جگہ پرانی پنشن اسکیم نافذ کی تھی لیکن موجودہ بی جے پی حکومت نے نئے تعینات ہونے والے اہلکاروں کے لیے او پی ایس کے بجائے دوبارہ این پی ایس نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل، راجستھان پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ ایگریکلچرل ریسرچ آفیسر کے عہدہ کے لیے منتخب 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تقرریوں کی شرائط میں معاون پنشن اسکیم کے نفاذ کا ذکر ہے۔ راجستھان ٹیچرس ایسوسی ایشن (شیکھاوت) نے اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔ تنظیم کے ریاستی صدر مہاویر سیہاگ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا اور ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined