قومی خبریں

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق بل کو صدر کی ملی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

سرمائی اجلاس کے اختتام کے بعد جمعہ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا پروروگیشن کر دیا، اس سلسلے میں لوک سبھا و راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ ایک بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>صدر جمہوریہ&nbsp;دروپدی مرمو، تصویر یو این آئی</p></div>

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تصویر یو این آئی

 

چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی مدت کار) بل 2023 کو صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو ایک سرکاری نوٹیفکیشن اس سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی مدت کار) بل 2023 میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے صدر جمہوریہ کو سفارشات کرنے کے لیے وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر اور ایک مرکزی وزیر کی صدارت میں ایک سلیکشن کمیٹی کا بھی التزام ہے۔

Published: undefined

آج پبلی کیشن انڈسٹری کو کنٹرول کرنے والے برطانوی دور کے قانون میں تبدیلی اور رسالوں کے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان کرنے کے لیے پریس و رسالہ رجسٹریشن بل 2023 کو بھی صدر جمہوریہ کے ذریعہ منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بل 1867 کے پریس اور کتاب رجسٹریشن ایکٹ کی جگہ لیتا ہے۔ راجیہ سبھا میں 3 اگست کو یہ بل پاس کیا گیا تھا۔

Published: undefined

21 دسمبر کو لوک سبھا میں بل پر بحث کے دوران مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ یہ بل آسان اور اسمارٹ ہے۔ اس سے اخبارات و رسائل کے رجسٹریشن کے لیے آسان راستہ ہموار ہوگا۔ پہلے اخبارات یا رسائل کو آٹھ مراحل کے رجسٹریشن کا عمل سے گزرنا پڑتا تھا۔ یہ اب ایک بٹن کے کلک پر کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اخبارات و رسائل اب دو ماہ کے اندر رجسٹرڈ ہو سکیں گے، جبکہ پہلے اس کے لیے دو سے تین سال کا وقت لگتا تھا۔

Published: undefined

اس درمیان سرمائی اجلاس کے اختتام کے بعد جمعہ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا پروروگیشن کر دیا۔ اس سلسلے میں لوک سبھا و راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ ایک بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined