سری نگر: شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں اُس وقت ایمانداری کی ایک اور شمع روشن ہوئی جب دو گھوڑے بانوں نے سیاحوں کی گمشدہ قیمتی سونے کی چین کو واپس کیا۔ مذکورہ سیاح نے بتایا کہ ’پہلگام میں سیر وتفریح کے بعد جب وہ سری نگر پہنچے تو اُنہیں ڈرائیور کے ذریعے فون پر بتایا گیا کہ اُن کی گمشدہ سونے کی چین دو گھوڑے بانوں نے پہلگام میں پائی ہے‘۔ چنانچہ وقت ضائع کئے بغیر گھوڑے بانوں نے مذکورہ سیاح کے ڈرائیور کو بذریعہ فون مطلع کیا کہ انہوں نے سیاح کی گمشدہ چین اُٹھائی ہے۔
Published: undefined
مذکورہ گھوڑے بان جن کی شناخت رفیق احمد اور افروز کے بطور ہوئی ہے نے 80 کلومیٹر کی مسافت طے کر کے رات کی تاریکی میں سری نگر پہنچ کر سونے کی چین سیاح کو واپس کر کے ایمانداری کی اور ایک نظیر قائم کی۔ سیر و تفریح پر آئے ہوئے سیاحوں نے کشمیر کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں کی ایمانداری کے بارے میں سنا تھا لیکن آج ہمیں اس بات کا ثبوت ملا کہ واقعی میں کشمیر کے لوگ قوت ایمانی سے لبریز ہیں۔
Published: undefined
سیاح نے کہا کہ وہ سری نگر واپس آئے ہوئے تھے اور گھر کی طرف جانے کا پروگرام بنایا تھا لیکن گھوڑے بانوں نے لمبا سفر طے کر کے سونے کی چین اُن کے حوالے کی جس کے لئے ہم اُن کے بے حد مشکور ہیں۔ دریں اثنا محکمہ سیاحت نے بھی گھوڑے بانوں کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سونے کی چین واپس کرکے ایک مثال قائم کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز