ماسکو: چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور چاند کے مدار میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ لونا 25 کو روس نے 11 اگست کو لانچ کیا تھا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 میں غیرمعمولی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Published: undefined
روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، ماہرین لونا 25 میں پیش آنے والی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
روسکوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے جون کے مہینے میں صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ چاند کے مشن جوکھم سے بھرے ہوتے ہیں اور ان کی کامیابی کا امکان صرف 70 فیصد ہوتا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کے چاند مشن چندریان 3 کے ساتھ ساتھ روس کا لونا 25 بھی چاند کی سطح پر اترنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران 19 اگست کو لونا 25 میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی اور اسے ایمرجنسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔
روسی خلائی ایجنسی کو لونا-25 کی جانچ کے دوران ہی ہفتہ کو ہنگامی صورتحال کا علم ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کا چندریان 3 بھی چاند کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس دوران لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کو چاند کے قریب لے جانے کے لیے ڈی بوسٹنگ کا عمل بحفاظت مکمل ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز