قومی خبریں

اے ایس آئی نے گیانواپی مسجد کی سروے رپورٹ سونپنے کے لیے تین ہفتوں کا وقت مانگا

ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے وارانسی میں گیانواپی مسجد کے سائنسی سروے کی رپورٹ سونپنے کے لیے مزید تین ہفتوں کا وقت مانگا ہے

<div class="paragraphs"><p>گیانواپی مسجد، وارانسی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گیانواپی مسجد، وارانسی / تصویر آئی اے این ایس

 
IANS_WS

وارانسی: ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے وارانسی میں گیانواپی مسجد کے سائنسی سروے کی رپورٹ سونپنے کے لیے مزید تین ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔ خیال رہے کہ سروے کا کام تقریباً ایک مہینے پہلے ختم ہو گیا تھا لیکن اے ایس آئی تاحال رپورٹ عدالت میں سونپنے سے قاصر ہے۔

Published: undefined

عدالت نے اے ایس آئی کو گزشتہ 18 نومبر کو بھی رپورٹ سونپنے کے لئے 10 دنوں کی مہلت دی تھی۔ اے ایس آئی نے 15 دنوں کی مہلت مانگی تھی لیکن عدالت اس سے انکار کرتے ہوئے محض 10 دن کی مہلت دی تھی۔

اے ایس آئی نے گیانواپی مسجد کے سروے کا کام 4 اگست کو شروع کیا تھا لیکن مسجد کے وضوخانہ کو اس سے علیحدہ رکھا گیا تھا، جسے سپریم کورٹ کے حکم پر سیل کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined