نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو ایک بار پھر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا۔ کانگریس نے کہا کہ یہ خود کی تشہیر کے لئے ایک فرد کا تکبر ہے جس نے صدر دروپدی مرمو کو 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے آئینی اختیار سے محروم کر دیا۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ’’صدر دروپدی مرمو نے کل رانچی میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ ایک آدمی کا تکبر اور خود کی تشہیر کرنے کی خواہش ہے جس نے 28 مئی کو نئی دہلی میں پہلی قبائلی خاتون صدر کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے سے محروم کر دیا۔ اشوک دی گریٹ، اکبر دی گریٹ، مودی انیگوریٹ!‘‘
Published: undefined
کانگریس کا تازہ حملہ 19 ہم خیال جماعتوں کے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ وائی ایس آر سی پی اور بی جے ڈی نے بدھ کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کر دیا تھا۔ اس سے پہلے آر جے ڈی، عآپ، ترنمول کانگریس، جے ڈی (یو) اور سی پی آئی (ایم) بھی بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہے۔
Published: undefined
ایک مشترکہ بیان میں اپوزیشن جماعتوں نے کہا ’’نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر صدر دروپدی مرمو کو مکمل طور پر نظرانداز کرنا نہ صرف ان کی توہین ہے بلکہ جمہوریت پر بھی براہ راست حملہ ہے۔ جب جمہوریت کی روح پارلیمنٹ سے نکال دی گئی ہو تو ہمیں نئی عمارت کی کوئی اہمیت نظر نہیں آتی۔ ہم پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بائیکاٹ کے اپنے اجتماعی فیصلے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز