سری نگر: فوج نے مقامی ملی ٹنٹوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سرنڈر کرنے والے ملی ٹنٹؤں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ فوج کی طرف سے یہ اپیل سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کی گئی ہے، جس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں تین ملی ٹنٹوں کے والدین کو اپنے بچوں کو واپس آنے کی تاکید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
ویڈیو میں ایک فوجی افسر کو ملی ٹنٹوں کے والدین کو یہ یقین دہانی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر ان کے بچے واپس آگئے تو فوج انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد رمضان شیخ نامی ملی ٹنٹ کے اہلخانہ اس کو گھر واپس آںے کی اپیل کر رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والےعابد رمضان شیخ نے 19 فروری 2018 میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Published: undefined
ویڈیو میں اس کے اہلخانہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’مہربانی کرکے گھر واپس آجاؤ اور نئی زندگی شروع کرو۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ آپ کہاں ہیں لیکن جہاں بھی ہو گھر واپس آجاؤ‘۔ اس ویڈیو میں انیس سالہ ملی ٹنٹ ارجمند گلزار ڈار کے اہلخانہ سے ایک فوجی افسر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر آپ کا اپنے بیٹے کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے تو اس کو بتائیں فوج اس کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔
Published: undefined
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ارجمند گلزار نے 31 جنوری 2018 میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ویڈیو میں اسی طرح یاسر احمد پرے نامی ملی ٹنٹ جس نے 20 جون 2019 میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے، کو بھی سرنڈر کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined