نئی دہلی: افواج کی تینوں سروسز میں جوانوں کی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کے درمیان آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کورونا وباء کے سبب گزشتہ دو برسوں سے بھرتی سے محروم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں۔
Published: undefined
جنرل پانڈے نے جمعہ کے روز کہا کہ سال 2022 میں ہونے والی اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے عمر کی حد دو سال بڑھا کر 23 سال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس حساس فیصلے سے محب وطن نوجوانوں کو موقع ملے گا جو کورونا وبا کے باعث فوج میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔
Published: undefined
جنرل پانڈے نے کہا کہ فوج میں اگنی وروں کی بھرتی کے تفصیلی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حکومت نے تینوں سروسز میں جوانوں کی بھرتی میں اگنی پتھ نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس میں بھرتی ہونے والوں کی میعاد چار سال تک رکھی گئی ہے۔ ملک بھر میں نوجوان اس کے خلاف احتجاج میں مظاہرے اور آتش زنی کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز