قومی خبریں

سنجے جھا جے ڈی یو کے کارگزار قومی صدر مقرر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا اعلان

جے ڈی یو کی دہلی میں منعقدہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں سنجے جھا کو کارگزار قومی صدر مقرر کر کے اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ اس سے اس ذمہ داری کو خود پارٹی سربراہ نتیش کمار سنبھال رہے تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ دہلی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کی۔ اس میٹنگ میں جے ڈی یو کے سینئر لیڈر سنجے جھا کو پارٹی کا کارگزار قومی صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار نے خود سنجے جھا کو کارگزار صدر بنانے کا اعلان کیا۔ نتیش کمار نے یہ فیصلہ دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں لیا۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈران نے کئی اہم امور پر بات چیت کی۔

Published: undefined

اس میٹنگ میں تنظیم سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ نتیش کمار کی قیادت میں نیشنل ایگزیکیوٹیو اعتماد کا اظہار کرے گی اور اور جے ڈی یو نے 2025 میں آئندہ بہار اسمبلی انتخابات نتیش کمار کی قیادت میں لڑنے کا بھی عہد لیا۔ نیز، جنتا دل یونائیٹڈ نے 2024 کے جھارکھنڈ انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے اور مضبوطی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ تنظیم سے متعلق تجویز میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں پارٹی وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ کارکنوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھیں۔

Published: undefined

پارٹی کی قرار داد میں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ جہاں کہیں بھی وزرا کا پروگرام ہو، بوتھ لیول کے کارکنوں کو اس کی خبر ہونی چاہئے۔ نیشنل ایگزیکیوٹیو نے پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔

نیشنل ایگزیکیوٹیو میٹنگ میں جنتا دل یونائیٹڈ نے ایک سیاسی قرارداد بھی پاس کی جس میں نتیش کمار کو لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی جیت پر مبارکباد دی گئی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو این ڈی اے کی جیت پر مبارکباد دی گئی۔

Published: undefined

سیاسی قرارداد میں نتیش کمار کی پارٹی نے ایک بار پھر بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے یا خصوصی پیکیج دینے کے پرانے مطالبے کو دہرایا ہے۔ جے ڈی یو کی نیشنل ایگزیکیوٹیو نے بہار میں کاسٹ سروے رپورٹ کی بنیاد پر ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے مسترد کیے جانے کے باوجود اسے نویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined