قومی خبریں

جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر نے لیہہ کے صحافیوں کو دی رشوت، ابتدائی جانچ میں تصدیق!

ریگزن کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے بعد ایم ایل سی وکرم نے بند لفافے تقسیم کرنے شروع کر دیئے، جونہی چوتھے صحافی کو لفافہ ملا وہاں افراتفری مچ گئی، اطلاع کے مطابق لفافے میں 5 سو کے نوٹ بھرے ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لیہہ: صوبہ لداخ کے ضلع لیہہ میں بی جے پی لیڈروں کی طرف سے صحافیوں کو ایک پریس کانفرنس کے بعد لفافوں میں پیسے دینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی تحقیقاتی ٹیم کو اس معاملے میں ٹھوس شواہد ملے ہیں جس سے بھاجپا کی مشکلیں بڑھنی طے ہیں۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

ضلع الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ لیہہ اونی لواسہ، جنہوں نے اس معاملے میں تحقیقات کے احکامات صادر کیے تھے، نے بتایا 'ہم نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پولس کے ذریعہ ضلع کورٹ کی طرف رجوع کیا ہے تاہم کورٹ نے اس سلسلے میں ابھی کوئی حکم نامہ صادر نہیں کیا ہے'۔ بتادیں کہ اونی لواسہ موجودہ الیکشن کمشنر آف انڈیا اشوک لواسہ کی بیٹی ہیں۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

اس دوران صحافیوں کو رشوت دینے کے معاملے میں سامنے آنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج جس میں بی جے پی ایم ایل سی وکرم رنددھاوا کو پریس کانفرنس کے اختتام پر نامہ نگاروں کو لفافے تھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پر سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ و محبوبہ مفتی اور سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

ضلع الیکشن افسر لیہہ انوی لواسہ نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے، اس معاملے کے بارے میں اب تین شکایتیں ہیں ایک ہماری طرف سے، دیگر دو شکایتیں پریس کلب کی طرف سے میرے دفتر اور ایس ایچ او کے دفترمیں درج ہیں۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے لیہہ کے صحافیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیہہ کے صحافیوں کی ایمانداری دیگر صحافیوں کے لئے ایک مثال ہے۔ عمرعبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'لیہہ کے صحافیوں کو مبارک باد، ان کی ایمانداری دیگر صحافیوں کے لئے ایک درخشندہ مثال ہے'۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا 'اگر کانگریس، ٹی ایم سی، بی ایس پی، یا ایس پی کے کسی لیڈر کے بارے میں میڈیا کو رشوت دینے کے ٹھوس ثبوت ہوتے تو میڈیا نے اس کے متعلق آسمان سر پر اٹھایا ہوتا، اس پر ٹی وی اور ریڈیو خاموش کیوں ہیں اور کوئی ہیش ٹیگ نہیں ہے، تاہم خوشی اس بات کہ ہے کہ کچھ لوگوں کو رشوت رد کرنے کی جرات ہے، مجھے اونی لواسہ پر فخر ہے جس نے انہیں سبق سکھایا'۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

سابق آئی اے ایس افسر اور جموں کشمیر پیپلز موونٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے لیہہ پریس کلب کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ لداخی صحافیوں نے اس وقت اعلیٰ معیار کو بلند رکھا ہے جس وقت لیپ ڈاگ صحافت زمانے میں رائج ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا 'بی جے پی کے ایک لیڈر کی طرف سے صحافیوں کو رشوت دینے کی کوشش کو بے نقاب کرکے لداخی پریس نے ایمانداری کے اعلیٰ معیاروں کا تعین کیا ہے'۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

بتادیں کہ صوبہ لداخ کے لیہہ ضلع میں صحافیوں کی ایک انجمن نے 2 مئی کو بی جے پی کے لیڈروں پر انہیں رشوت دینے کا الزام لگایا تھا جس کے حقائق جاننے کے لئے مقامی انتظامیہ نے سی سی ٹی فوٹیج کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی جانچ شروع کی تھی۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

پریس کلب لیہہ کی طرف سے مقامی پولس اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں 3 مئی کو دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 2 مئی کو لیہہ کے سنگالے ہوٹل میں پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد بی جے پی لیڈروں بشمول ریاستی صدر رویندر رینہ اور ایم ایل سی وکرم رنددھاوا نے کچھ صحافیوں کو بند لفافوں میں پیسے دے کر رشوت دینے کی کوشش کی۔ شکایت میں کہا گیا کہ صحافیوں نے بی جے پی کے لیڈروں کی اس پیش کش کو مسترد کیا اور اس پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

روزنامہ اسٹیٹ ٹائمز کے بیورو چیف لداخ ریگزن کا کہنا ہے کہ جونہی پریس کانفرنس اختتام پذیر ہوئی تو ایم ایل سی وکرم رنددھاوا کھڑے ہوئے اور انہوں نے بند لفافے تقسیم کرنا شروع کیے اس وقت وہاں قریب دس صحافی موجود تھے جوں ہی چوتھا صحافی لفافہ پکڑنے کے لئے کھڑا ہوا تو وہاں افراتفری مچ گئی بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ لفافوں میں 5 سو روپئے کے نوٹ بھرے ہوئے تھے۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

واضح رہے کہ لداخ پارلیمانی نشست کے لئے پیر کو پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ لداخ سے بی جے پی کے جے ٹی نمگیال، کانگریس کے ریگزن سپالبار اور آزاد امیدوار اصغر علی کربلائی و سجاد حسین کرگلی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 May 2019, 5:10 PM IST