نئی دہلی: سپریم کورٹ آج اڈانی-ہنڈن برگ رپورٹ معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی اور سیبی کی طرف سے رپورٹ پیش کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے مطالبے پر سماعت کرے گا۔ سیبی نے سپریم کورٹ میں درخواست کی ہے کہ اڈانی گروپ کے ذریعہ اسٹاک ہیرا پھیری کے ہنڈن برگ الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے لئے 6 ماہ کی توسیع کی جائے۔
Published: undefined
سیبی نے اپنی عرضی میں کہا کہ اس نے 11 ممالک کے مارکیٹ ریگولیٹرز سے یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے کہ آیا اڈانی گروپ نے اپنے عوامی طور پر دستیاب حصص کے معاملے میں کسی اصول کی خلاف ورزی کی ہے؟ ریگولیٹر نے کہا ’’کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی دستاویزات کا مکمل تجزیہ کرنا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
سپریم کورٹ نے 2 مارچ کو دیے گئے ایک حکم میں سیبی سے کہا تھا کہ وہ تحقیقات کو تیزی سے مکمل کرے اور اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔ اڈانی گروپ کی تحقیقات اس سال کے شروع میں امریکہ میں مقیم شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔
Published: undefined
اس رپورٹ میں ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت والے گروپ پر ٹیکس پناہ گاہ والے ممالک کے استعمال اور حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا تھا۔ حالانکہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا تھا، جس کے بعد عدالت نے 2 مارچ کو سیبی کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور دو ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، سیبی نے اپنی نئی درخواست میں تحقیقات مکمل کرنے کے لیے عدالت سے 6 ماہ کا وقت مانگا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined