قومی خبریں

’تاریخی جیت کے لیے کرناٹک کے لوگوں کا شکریہ‘، 5 گارنٹی پر مہر لگنے کے بعد سونیا گاندھی کا ویڈیو پیغام

سونیا گاندھی نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر خوشی ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ سدارمیا کی قیادت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی کانگریس کی پانچوں گارنٹی کو منظوری دے دی گئی۔

سونیا گاندھی، تصویر @INCIndia
سونیا گاندھی، تصویر @INCIndia HP

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیف سونیا گاندھی نے کرناٹک میں نو تشکیل کانگریس حکومت کو ہفتہ کے روز ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی کہا کہ ’’ریاست کا مینڈیٹ عوام اور غریبوں کے مفاد میں کام کرنے والی حکومت کے لیے ہے۔ لوگوں نے تقسیم کی سیاست اور بدعنوانی کو خارج کر دیا ہے۔‘‘ یہ ویڈیو پیغام تب سامنے آیا ہے جب ریاستی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ان 5 گارنٹیوں کو منظوری مل گئی جس کا وعدہ کانگریس نے بار بار اپنی انتخابی تشہیر کے دوران کیا تھا۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کرناٹک کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات پر خوشی ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ سدارمیا کی قیادت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی کانگریس کی پانچوں گارنٹی کو منظوری دے دی گئی۔ کانگریس کی سابق صدر نے کہا کہ ’’میں کانگریس کو تاریخی مینڈیٹ دینے کے لیے کرناٹک کی عوام کا دل سے شکریہ کہتی ہوں۔ یہ مینڈیٹ عوامی مفاد میں کام کرنے والی حکومت، غریبوں کے مفاد میں کام کرنے والی حکومت کے لیے ہے۔ یہ تقسیم کی سیاست اور بدعنونای کو خارج کرنے والا (مینڈیٹ) ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی نے بھی ایک ویڈیو ٹوئٹ کر ریاست کرناٹک میں کانگریس حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی 5 گارنٹی کو منظوری دیئے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے یہ عزم ظاہر کیا کہ کانگریس اپنے سبھی وعدے پورے کرے گی۔ انھوں نے اس ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’جو ہم کہتے ہیں، اسے پورا کرتے ہیں۔ پہلا دن، پہلی کابینہ میٹنگ- کرناٹک کو دی ہوئی ہماری 5 گارنٹی کو منظوری مل چکی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined