قومی خبریں

مہاراشٹر: شراب کی بھٹیوں پر چھاپہ مارنے گئی پولس کی ٹیم پر حملہ، چھ زخمی

ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ دلیپ گوڈ نے بتایا کہ ہتھیاروں سے لیس 35 لوگوں کی بھیڑ جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، پولس اہلکار ندی کے کنارے شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مار رہی تھی، تبھی بھیڑ نے ان پر حملہ کردیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

تھانے: مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے ساہوپور تعلقہ میں پولس اہلکاروں اور ہوم گارڈ کے جوانوں پر ہتھیاروں سے لیس بھیڑ نے اس وقت حملہ کردیا، جب یہ ٹیم شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارنے گئی جس سے چھ پولس اہلکار زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ دلیپ گوڈ بولے نے یو این آئی کو بتایا کہ پولس کی ٹیم کے ساتھ ہوم گارڈ کے جوان شراب کی بھٹیوں پر چھاپہ مارنے کے لئے بدھ کو سرلامبا گاؤں گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں سے لیس 35 لوگوں کی بھیڑ جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، ٹیم پر حملہ کردیا۔ پولس اہلکار ندی کے کنارے شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مار رہی تھی تبھی بھیڑ نے ان پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کے پاس دھاردار ہتھیار تھے۔ بھیڑ نے ٹیم پر پتھراؤ بھی کیا۔

Published: undefined

گوڈ بولے نے بتایا کہ ’’بھیڑ نے اٹھائیس سالہ سب انسپکٹر کے این والپ اور ہوم گارڈ کے جوان سنتوش ہومنے پر کلہاڑی سے حملہ کردیا اور انہیں سنگین چوٹیں آئی ہیں۔ دونوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ڈپٹی پولس کمشنر نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک دو کانسٹبل اور ہوم گارڈ کے جوان بھی حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولس نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشتعل بھیڑ نے بعد میں پولس کی جیپ پر پتھراؤ کیا جس سے جیپ کے آگے کا شیشہ اورکھڑکی اور وائرلیس آلات کو نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

ڈپٹی پولس کمشنر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہوم گارڈوں پر اپنا غصہ اتارا کیونکہ پولس کی قیادت میں ہوم گارڈ کے جوانوں نے شراب کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا۔ جائے واقعہ سے بھاگتی خواتین نے ٹیم کو دیکھ لینے کی دھمکی دی تھی۔ پولس نے بھیڑ کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور جانچ جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined