قومی خبریں

ٹیکساس دھماکے کرنے والے کا ’قبول نامہ‘ کا ویڈیو برآمد

دھماکے کرنے والا نوجوان اپنی زندگی کے چیلنجوں اور مشکلات سے پریشان تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی ٹیکساس دھماکے سے متاثر کاروں کا معائنہ کرتے افسران

ٹیکساس: امریکہ کے ٹیکساس میں سلسلہ وار بم دھماکوں کو انجام دینے والے نوجوان نے دھماکوں کو انجام دیکر خود کو دھماکہ سے اڑانے سے پہلے اپنے فون سے 'قبول نامہ‘ کا ایک ویڈیو بنایا تھا۔ پولس نے اس ویڈیو کوبرآمد کر لیا ہے۔

ریاست ٹیکسا س کی راجدھانی آسٹن کے بے روزگار نوجوان 23 سالہ مارک كونڈٹ نے اس ویڈیو میں یہ بتایا ہے کہ اس نے یہ بم کس طرح بنائے۔ نوجوان نے پانچ بموں میں دھماکے کیا جبکہ چھٹا بم دھماکہ ہونے سے پہلے ہی اسے برآمد کر لیا گیا۔ اس نے پولس کے آنے سے پہلے ساتویں بم کو بھی اڑا دیا تھا۔

آسٹن پولس کے سربراہ برائن مینلے نے صحافیوں کو بتایا’’نوجوان نے ویڈیو میں دہشت گردی کا ذکر تک نہیں کیا۔ کسی نفرت کی وجہ سے بھی اس نے دھماکوں کو انجام نہیں دیا بلکہ نوجوان اپنی زندگی کے چیلنجوں اور مشکلات سے پریشان تھا‘‘۔

خیال رہے کہ ٹیکساس کے سلسلہ وار دھماکوں میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined