جموں کے کٹھوعہ میں فوجی جوانوں کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں کے ذریعہ گرینیڈ سے حملہ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 5 جوان شہید ہو گئے ہیں، جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کا آرمی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پہلے 4 جوانوں کی شہادت کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردانہ حملہ پیر کی شام ہوا۔ جائے حادثہ سے فوجی جوانوں کی گاڑی کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں گولی باری کے نشانات صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ حملے کے بعد وادی میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے جنگل میں فرار ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ پہاڑی کے اوپر چھپے دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر گولی باری کی اور انھوں نے گرینیڈ بھی پھینکا۔ اس حملہ کے بعد فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہو چکا ہے جو ہنوز جاری ہے۔ فوج نے تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے تاکہ حالات کو قابو میں کیا جا سکے۔
Published: undefined
افسران کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہئی ملہار واقع بدنوتا گاؤں میں پیش آیا۔ فوج کی کچھ گاڑیاں علاقے میں معمول کے طمابق گشت پر تھے جب فائرنگ اور گرینیڈ سے اس پر حملہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، لیکن تب تک 4 فوجی جوان شہید ہو چکے تھے۔ افسران نے بتایا کہ علاقہ میں اضافی سیکورٹی فورس بھیجا گیا ہے۔ تلاشی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور بلاور کی طرف جانے والے راستے کی ناقہ بندی ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز