نئی دہلی / پٹنہ: بہار میں ہوئے ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جیت پر بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ گری راج نے کہا کہ آر جے ڈی کی فتح کے بعد ارریہ دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گا۔ اس پر جواب دیتے ہوئے لالو پرساد یادو کی اہلیہ اور آر جے ڈی کی رہنما رابڑی دیوی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بی جے پی کے دفتر میں موجود ہیں!
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا ’’ارریہ صرف سرحدی علاقہ نہیں ہے، صرف نیپال اور بنگال سے منسلک نہیں ہے۔ انہوں نے بنیاد پرست نظریات کو جنم دیا۔ یہ بہار کا خطرہ نہیں ہے، یہ ملک کے لئے خطرہ ہوگا۔ وہ دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گا۔ ‘‘
Published: undefined
گری راج کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے آر جے ڈی کی رہنما رابڑی دیوی نے کہا کہ ’’ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی اپنا آپا کھو چکی ہے ۔ لہذا اس کے رہنما ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ ‘‘
Published: undefined
رابڑی دیوی نے کہا ’’ملک بھرکے دہشت گرد بی جے پی کے دفتر میں بیٹھے ہیں۔ عوام نے انہیں کرارا جواب دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بے چین ہیں۔ یوپی اور بہار کے لوگوں نے بی جے پی کو سبق سکھایا ہے۔ انہیں اپنی زبانوں کو لگام لگانی چاہئے۔‘‘
رابڑی دیوی نے مزید کہا کہ ’’ ارریہ کے لوگوں سے انہیں معافی مانگنی چاہئے ، ورنہ 2019 میں عوام انہیں معاف نہیں کرے گی۔ گری راج کے بیان پر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ گری راج سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 14 مارچ کو آئے ضمنی انتخابات کے نتائج میں سرفراز عالم نے اپنے مخالف بی جے پی کے پردیپ کمار سنگھ کو 60 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ سرفراز عالم کے والد اور آر جے ڈی کے رکن محمد تسلیم الدین کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
قبل ازیں انتخابی مہم کے دوران بہار بی جے پی کے صدر نتيانند رائے یہ بیان دے چکے ہیں کہ ’’اگر ارریہ میں آر جے ڈی انتخاب جیتی تو یہ آئی ایس آئی کا گڑھ بن جائے گا اور اگر بی جے پی کے پردیپ سنگھ جیتے ہیں تو یہ قوم پرستوں کی جگہ بنا رہے گا۔ ‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز