ممنوعہ تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں عمر قید کی سزا ہو گئی ہے۔ اس درمیان سیکورٹی ایجنسیوں نے دہلی-این سی آر میں دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کے علاوہ دہلی پولیس کو تقریباً 6 حساس الرٹ ملے ہیں جس میں باقاعدہ لکھا گیا ہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں بند علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کی سزا کے خلاف دہلی-این سی آر میں دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
دراصل جس دن یاسین ملک کو این آئی اے کورٹ نے قصوروار قرار دیا تھا اسی دن سے لگاتار دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ مل رہا ہے۔ اس میں کہا جا رہا ہے کہ یاسین ملک کو قصوروار قرار دیے جانے کی مخالفت میں اس کے سخت گیر حامی اور اس کے قریبی دہشت گرد تنظیموں کے سربراہان نے سرحد پار سے دہلی-این سی آر میں دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یاسین ملک کو دہلی کی خصوصی عدالت نے دو الگ الگ کیسز میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی یاسین ملک پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ این آئی اے کورٹ نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 معاملوں میں یاسین ملک کو 10-10 سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز