قومی خبریں

دہلی میں دہشت گرد حملہ کا الرٹ! یومِ جمہوریہ کے پیش نظر حفاظت میں اضافہ، 6000 جوان تعینات، 150 کیمروں سے نگرانی

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دہلی ضلع اور آس پاس 6000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرناؤ تائل نے کہا کہ پولیس نے تقریباً 70000 لوگوں کے لیے انتظامات کئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 

نئی دہلی: انٹیلی جنس ایجنسیوں کو یوم جمہوریہ سے قبل ممکنہ دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی ضلع اور اس کے آس پاس 6000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرناؤ تائل نے کہا کہ پولیس نے تقریباً 70000 لوگوں کے کئے انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹک اور موبائل کوئیک رسپانس ٹیمیں چوکس رہیں گی۔ ڈی سی پی نے کہا ’’ہم نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔ نیشنل سیکورٹی گارڈ کی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔‘‘

Published: undefined

ڈی سی پی نے کہا ’’دہلی ہمیشہ سے ہی سماج دشمن عناصر کے نشانے پر رہی ہے۔ ایسے موقعوں پر خطرے کا تاثر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ دھمکیوں کی خفیہ اطلاعات موصول ہوتی ہیں اور ہم نے اپنے حفاظتی آلات کو مضبوط کیا ہے۔‘‘ پولیس نے 150 نئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے ہیں، جن میں سے کچھ میں چہرے کی شناخت کی سہولت موجود ہے، تاکہ ہر سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

Published: undefined

اس بار پولس نے یوم جمہوریہ پریڈ کے انٹری پاس میں ایک نیا سیکورٹی فیچر بھی شامل کیا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا ’’ہر پاس یا ٹکٹ پر ایک کیو آر کوڈ ہوتا ہے۔ داخلہ صرف اس وقت دیا جائے گا جب اس کوڈ کو اسکین کیا جائے اور اسے لے جانے والے شخص کی شناخت اور تصدیق کر لی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو بغیر پاس یا ٹکٹ کے ’کرتویہ پتھ‘ پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی پولیس نے پیر کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر قومی راجدھانی کی فضاف میں ذیلی روایتی فضائی گاڑیوں کی پرواز پر پابندی لگا دی تھی۔ دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینگ گلائیڈرز، یو اے وی، مائیکرو لائٹ طیارہ، ریموٹ چلنے والے طیارے، گرم ہوا کے غبارے، چھوٹے طیارے، کواڈ کاپٹر جیسی ہوائی گاڑیوں کی پرواز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ طیارے سے چھلانگ لگانے پر 15 فروری تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined