قومی خبریں

’مودی 3.0‘ کے دوران جموں و کشمیر میں دہشت گردی بڑھی، 98 دنوں میں 25 دہشت گردانہ حملے ہوئے: کانگریس

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے جمعہ کے روز جموں کے کشتواڑ ضلع میں دہشت گردانہ حملہ کے درمیان شہید ہوئے دو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی اور موجودہ حالات کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

<div class="paragraphs"><p>سپریا شرینیت، تصویر&nbsp;@INCIndia</p></div>

سپریا شرینیت، تصویر @INCIndia

 

کانگریس نے ہفتہ کے روز مرکز کی مودی حکومت پر جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ میں دہشت گردی مزید مضبوط ہو کر لوٹی ہے، جبکہ کئی سال قبل اس کا صفایہ کر دیا گیا تھا۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے سری نگر واقع پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مدت کار، یعنی ’مودی 3.0‘ شروع ہونے کے بعد 98 دنوں میں جموں و کشمیر میں 25 دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

سپریا شرینیت نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے کہ اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں امن و امان ہوگا۔ میں 2014 یا 2019 کے بعد کے وقت کی بات نہیں کروں گی، لیکن مودی کو حلف لیے ہوئے 98 دن ہوئے ہیں۔ گزشتہ 98 دنوں میں جموں و کشمیر میں 25 دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، جن میں 21 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 28 دیگر زخمی ہوئے۔‘‘

Published: undefined

سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 98 دنوں میں جو دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، ان میں مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کے 15 شہریوں کی جان بھی چلی گئی ہے اور 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس کا جواب کون دے گا؟ جموں میں امن قائم تھا، وہاں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی، لیکن اب ہم پھر سے جموں کے ڈوڈہ، ریاسی اور دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ حملے دیکھ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پریس کانفرنس کے دوران کانگریس ترجمان نے جمعہ کے روز جموں کے کشتواڑ ضلع میں دہشت گردانہ تصادم میں ہوئے شہید دو جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم 2019 سے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش نہیں کر رہے۔ سپریا شرینیت نے کہا کہ ’’وزیر اعظم چھوٹے چھوٹے معاملوں پر ٹوئٹ کرتے ہیں، دورہ کرنے کے لیے دنیا کے نقشہ پر نئے ممالک کی تلاش کرتے ہیں اور لوگوں کو یومِ پیدائش کی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں، لیکن 2019 کے بعد سے انھوں نے خراج عقیدت یا ہمدردی کا پیغام بھیجنا بند کر دیا۔ ہمارے افسران اور فوجیوں نے اپنی جان گنوائی، جموں و کشمیر پولیس کے جوان مارے گئے، لیکن مودی نے 2019 کے بعد خراج عقیدت یا ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے ایک لفظ نہیں کہا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined