قومی خبریں

اومیکرون کی دہشت: نئے سال پر ممبئی کے ساحل، کھلے میدان، سمندری علاقے اور پارکوں میں جانے پر پابندی عائد

ممبئی پولیس کے ذریعہ شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گیا ہے، 30 دسمبر سے لے کر 15 جنوری تک کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس 

خوابوں کے شہر ممبئی میں کورونا کے معاملوں میں زوردار اضاہف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ نئے ویریئنٹ اومیکرون کے کیسز بھی بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر ممبئی میں کئی سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ 30 دسمبر سے لے کر 15 جنوری تک یہ پابندی عائد رہے گی۔ اس دوران نئے سال کی تقریبات کسی بھی ریسٹورینٹ میں ہو یا کھلی جگہ پر پارٹی ہو، ان سے متعلق کئی چیزوں پر پابندیاں رہیں گی۔ اگر کوئی بھی شخص ان قوانین پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کی طرف سے شہر میں نئے سال پر کسی بھی کھلی جگہ، سمندری ساحلوں، ریستوراں، ہوٹل، بینکوئٹ ہال، بارس، کلب کے علاوہ ان جگہوں میں جشن منانے پر پوری طرح پابندی ہے۔ ان مقامات پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک جانے پر روک لگائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined