چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ اس مہلک بیماری کے بڑھتے خطرے کی وجہ سےوزیراعظم نریندر مودی نے اس سال کسی بھی ہولی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں بدھ کو ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ’’دنیا بھر کے ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کےلئے اجتماعی پروگراموں کو کم کرنے کی صلاح دی ہے۔اس وجہ سے میں نے اس سال کسی بھی ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے۔‘‘ پی ایم مودی کے اس اعلان کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ وہ کسی ہولی ملن تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے انفیکشن سے جڑے 28 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 70 ممالک میں اب تک 3200 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 92533 لوگ اس وائرس میں مبتلا ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا