آندھرا پردیش کے پلمنیرو میں ایک ٹرک اور بس کی شدید ٹکر میں سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کی خبر ملنے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے موجودہ حالات کا جائزہ لیا ہے اور متاثرین کو دی جا رہی طبی امداد کے بارے میں بھی جانکاری لی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس بنگلورو کی طرف جا رہی تھی جو چتور ضلع کے پلامنیرو ڈویزن کے پاس موگلی گھاٹ روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی جس میں دس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سڑک حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بے قابو ٹرک ڈیوائیڈر پار کر بس سے ٹکرا گی اتھا جس کے سبب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس افسر نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ میں ہلاک سبھی لوگوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حادثہ کے بارے میں افسران سے بات کی اور انھیں ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کرائیں۔ مہلوکین کے کنبوں کے تئیں انھوں نے اپنی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کے کنبوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ضروری امداد فراہم کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined