قومی خبریں

’تاج ایکسپریس‘ میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں مصروف، ویڈیو وائرل

ٹرین میں لگی آگ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، اس میں آگ کی تیز لپٹیں اٹھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور آسمان میں دھواں پھیلتا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تاج ایکسپریس میں لگی آگ، تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تاج ایکسپریس میں لگی آگ، تصویر ویڈیو گریب

 

دہلی کے اوکھلا ریلوے اسٹیشن پر ’تاج ایکسپریس‘ میں آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2280 ’تاج ایکسپریس‘ ٹرین اوکھلا-تغلق آباد بلاک سیکشن پہنچی تھی تبھی ایک کوچ میں آگ لگ گئی، اور پھر یہ پھیلتے ہوئے چار ڈبوں تک پہنچ گئی۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی احتیاطاً ٹرین کے باقی حصوں کو لگیج کمپارٹمنٹ سے الگ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

آتشزدگی واقعہ کی خبر ملتے ہی ڈی آر ایم دہلی اور دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی پہنچ چکی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس حادثہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں آگ کی تیز لپٹیں اٹھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں آسمان میں دھواں پھیلتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان سی پی آر او شمالی ریلوے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تغلق آباد-اوکھلا کے درمیان تاج ایکسپریس کی دو بوگیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ سبھی مسافر محفوظ ہیں، انھیں ٹرین سے اتار لیا گیا ہے۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی نہیں ہے۔ ڈی سی پی ریلوے کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 6 فائر ٹنڈرس جائے حادثہ پر بھیجے گئے ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی کے سریتا وِہار پولیس اسٹیشن کے پاس ’تاج ایکسپریس‘ میں آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ حالانکہ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے۔ فائر ڈائریکٹر اتل گرگ کا کہنا ہے کہ 4.24 بجے ہرکیش نگر سے اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرین میں آگ لگ گئی ہے۔ خبر ملتے ہی 6 فائر ٹنڈرس کو روانہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined