نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے مشہور چاندنی چوک کی لاجپت رائے مارکٹ میں خوفناک آگ لگ گئی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں پہنچی اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ آگ کس طرح لگی اس کی وجہ کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایسا ہوا ہوگا۔
Published: undefined
دہلی فائر سروس کے اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر راجیش شکلا نے کہا ’’کل 105 عارضی دکانوں میں آگ لگی ہے، یہ علاقہ تہ بازاری کے تحت آتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کی خرابی کی وجہ سے لگی۔ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھ گئی ہے، کولنگ چل رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
محکمہ فائر بریگیڈ کے ساتھ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہمیں صبح تقریباً 5.45 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ حادثے میں کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ چاندنی چوک واقع لاجپت رائے مارکٹ پورے ملک میں مشہور ہے۔ الیکٹرانک سامان کے علاوہ یہاں کپڑے کی دکانیں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس بازار میں روزانہ لاکھوں لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں۔ چاندنی چوک اپنی پراٹھا گلی اور تنگ گلیوں کے لیے بھی مشہور ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined