قومی خبریں

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار جا رہے تھے کہ راستے میں ہی حادثہ پیش آگیا۔ ان کی گاڑی کے سامنے ایک نیل گائے آگئی تھی جسے بچانے کی کوشش میں ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

<div class="paragraphs"><p>حادثے کی شکار گاڑی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

حادثے کی شکار گاڑی /  تصویر: آئی اے این ایس

 

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

Published: undefined

یہ حادثہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر دوسہ ضلع کے باندی کوئی تھانہ علاقے میں ابھانری کے قریب پیش آیا۔ مرنے اور زخمی ہونے والے تمام لوگ ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی گاڑی کے سامنے نیل گائے آگئی تھی، جسے بچانے کی کوشش میں ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد کار میں سوار لوگ نیچے اتر رہے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے تیز رفتار سے آنے والے ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ اس حادثے میں ہنس مکھ، ان کی بیوی سیما اور چچا موہن لال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Published: undefined

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بندی کوئی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا۔ تشویشناک حالت میں ایک خاتون کو بہتر علاج کے لیے جے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانہ میں رکھوا دی ہیں اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہنس مکھ کی ماں کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔ اس کے بعد کنبہ کے لوگ احمد آباد سے ہری دوار ان کی استھیاں وسرجت کرنے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined