بہار کی راجدھانی پٹنہ میں آج اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب ایک گھر میں ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔ شرادھ کی وجہ سے گھر کے لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری تھا، کہ اچانک سلنڈر میں آگ لگ گئی اور اس میں دھماکہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں تقریباً 50 افراد جھلس گئے ہیں، جن میں سے کئی لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ پٹنہ ضلع کے مسوڑھی تھانہ کے تحت واقع چپور گاؤں کا ہے۔
Published: undefined
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سَنت پاسوان کے گھر میں شرادھ کا عمل تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ آج صبح سَنت پاسوان کی بیٹی خوشبو (12 سال) چھوٹے سلنڈر پر کھانا بنا رہی تھی، تبھی اچانک گیس سلنڈر میں رساؤ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ اس آگ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور اس سے پہلے کہ کوئی کچھ کرتا، سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ اس سلنڈر دھماکہ کی وجہ سے پورے گھر میں آگ پھیل گئی اور پھر اس نے اپنے قریب کے 6 گھروں کو بھی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے اس حادثہ کی خبر پولیس اور فائر بریگیڈ دستہ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کا دستہ بھی جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہو گیا۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، لیکن اس دوران تقریباً 50 افراد جھلس گئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو پی ایچ سی اور پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی کا علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
اس حادثہ میں 6 گھر بری طرح جل گئے ہیں اور اس میں رکھے سامان بھی خاک ہو گئے ہیں۔ آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ لوگوں کو اپنا سامان باہر نکالنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ ایک اندازہ کے مطابق لاکھوں کی ملکیت اس آگ کی نذر ہو گئی اور کچھ کنبوں کے سامنے تو بھکمری والی نوبت پیدا ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined