26/11 جدید ہندوستانی تاریخ کا وہ منحوس دن ہے جب پاکستان نےدہشت گردی کی کارروائی کے ذریعہ اس ملک پر ایک اور حملہ کیا۔ یہ وہ حملہ تھا کہ جس میں کوئی فوج نہیں تھی بلکہ حملہ آور دہشت گرد تھے۔
سنہ 1971 میں فوجی جنگ میں منھ کی کھانے کے بعد پاکستان کے جنرل ضیاءالحق کی قیادت میں ہندوستان کے ساتھ ایک خاموش مگر مستقل جنگ کا اعلان کر دیا۔ وہ جنگ دہشت گردی کی جنگ ہے اور یہ جنگ سنہ 1980 سے کشمیر میں لگاتار جاری ہے۔
وہی جنگ کبھی ہندوستانی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی شکل اختیار کر لیتی ہے تو کبھی ممبئی دہشت گردانہ حملے کا روپ لے لیتی ہے۔ ہندوستان نے واجپئی سے لے کر نریندر مودی تک کئی بار پاکستان کے ساتھ امن و صلح کا ہاتھ بڑھایا لیکن ہر کوشش ناکام رہی۔
Published: 26 Nov 2018, 9:30 AM IST
26/11 کی برسی سے چند روز قبل پاکستان نے ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو رہا کر کے پھر سے یہ اعلان کر دیا کہ پاکستان کی ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمی جاری رہے گی۔ ان حالات میں تمام مہذب دنیا کا یہ فرض ہے کہ وہ متحدہ طور پر پاکستان پر ایسا دباﺅ بنائیں کہ وہ اپنی دہشت گردانہ پالیسی ختم کرنے پر مجبور ہو جائے۔
26/11 کی برسی کے موقع پر ’قومی آواز‘ ممبئی حملوں میں مارے جانے والے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کامیاب ہوگا۔
Published: 26 Nov 2018, 9:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Nov 2018, 9:30 AM IST
تصویر: پریس ریلیز