ہنوئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولس فورس کے 40 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی جلد ختم ہونے کی امید ظاہر ہے۔
ٹرمپ نے ہنوئی میں شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان کے ساتھ دوسرے سربراہی اجلاس کے بعد کہا کہ ان کے پاس ہندوستان اور پاکستان سے کچھ 'معقول اچھی' خبر ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی جلد ہی ختم ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں سے یہ کشیدگی بنی ہوئی ہے جس کے جلد ہی ختم ہونے کی امید ہے۔ تاہم، انہوں نے اس کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی۔
Published: 28 Feb 2019, 4:10 PM IST
امریکہ نے حال ہی میں دونوں ممالک کو سرحد پار فوجی سرگرمیوں کو بند کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لئے فوری طور پر براہ راست بات چیت سمیت تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان سے استحکام کی جانب لوٹنے کی کوششیں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے امریکہ نے کہا تھا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ کی گئی عہد بندیوں پر عمل کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ مہیا نہیں کرانا چاہیے اور ان کا دیا جا رہا فنڈ بھی روک دینا چاہیے۔
واضح ر ہے کہ 14 فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے کے 13 دن بعد منگل کے روز ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاكوٹ میں ہوائی حملے کر کے جیش محمد کے سب سے بڑے تربیتی کیمپ کو تباہ کر دیا تھا۔ اس کے اگلے دن بدھ کے روز ایک پاکستانی طیارے نے ہندوستانی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی جسے فضائیہ نے مار گرایا، لیکن اس دوران ایک ہندوستانی طیارہ بھی پاکستان میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Published: 28 Feb 2019, 4:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2019, 4:10 PM IST