دہلی کے گرودوارہ رکاب گنج صاحب میں واقع دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے دفتر میں ہفتہ کو اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب ڈی ایس جی ایم سی کے کچھ ممبران پولس کے ساتھ کمیٹی کے کھاتوں کی جانچ کرنے پہنچے۔
Published: undefined
نارتھ ایونیو پولیس کے ساتھ گوردوارہ کمیٹی کے دفتر پہنچے شرومنی اکالی دل دہلی (ایس اے ڈی) کے جنرل سکریٹری اور پنجابی باغ وارڈ سے ڈی ایس جی ایم سی ممبر ہرویندر سنگھ سرنا نے کہا کہ انہیں پچھلے کچھ دنوں سے یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ گوردواروں کے فنڈز کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ لہذا، ان کی ٹیم کی شکایت پر، پولیس آج گرودوارہ کے احاطے میں ڈی ایس جی ایم سی کے کھاتوں کی جانچ کرنے گئی۔
Published: undefined
سرنا نے کہا ’’جب ہم یہاں پہنچے، تو ہم اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ گئے اور کیش رجسٹر مانگا، جس میں موجودہ ایس اے ڈی کے پاس ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ لیکن جب جانچ کی گئی تو 66 لاکھ روپے کی نقدی کی پائی گئی۔ اس دوران عملے نے یہ بہانہ بنایا کہ بقایا رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے لے جائی جا رہی ہے، جب کہ آج بینک بند تھے۔ باقی رقم کے بارے میں شام تک کوئی کچھ نہیں بتا سکا۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
اس معاملے میں ڈی ایس جی ایم سی کے سابق صدر منجیت سنگھ جی کے نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ڈی ایس جی ایم سی کے فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ یہ سراسر چوری ہے۔ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوا ہے۔ اس معاملے میں نئی دہلی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیپک یادو نے کہا کہ اس سلسلے میں ان کے پاس شکایت آئی ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجندر سنگھ سرسا اور جنرل سکریٹری ہرمیت سنگھ کالکا نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دونوں سکھ رہنماؤں نے ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ’’ہرویندر سنگھ سرنا، پرمجیت سنگھ سرنا اور ان کے نئے بنائے گئے دوست منجیت سنگھ جی کے نے آج 1984 کی سیاہ تاریخ کو دہرایا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی قیادت میں پولیس ٹیم کے ساتھ سرنا برادر آج گرو دوارہ میں داخل ہوئے اور کمیٹی کے دفتر میں زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب سرنا برادران نے اس طرح کمیٹی کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے پہلے بھی سنگتوں نے سرنا برادران کی کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔ دونوں لیڈروں نے کہا کہ ڈی ایس جی ایم سی ممبران کا ایک وفد سری اکال تخت صاحب کے جتھیدار سے ملاقات کرے گا اور سرنا برادران کو پنتھ سے نکالنے کا مطالبہ کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز