قومی خبریں

گجرات کے وڈودرہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کشیدگی، پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ دو مذہبی گروپ ایک درخت پر مذہبی پرچم لگانا چاہتے تھے، اس تعلق سے تنازعہ شروع ہو گیا کہ کس کا پرچم اونچا رہے گا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

گجرات پولیس، تصویر آئی اے این ایس
گجرات پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

گجرات کے وڈودرہ واقع گوروا علاقہ میں منگل کی شب مذہبی پرچم لہرانے کو لے کر دو گروپوں میں ہوا تشدد فرقہ وارانہ تصادم میں بدل گیا۔ دونوں گروپوں نے جم کر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور بارہ سے زائد لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

وڈودرہ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر ایس ایم وروتاریا نے بتایا کہ منگل کی شب کو دو مذہبی گروپ ایک درخت پر مذہبی پرچم لہرانا چاہتے تھے۔ اس بات کو لے کر تنازعہ شروع ہو گیا کہ کس کا پرچم زیادہ اونچائی پر رہے گا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا، لیکن پولیس موقع پر پہنچی اور ہلکے لاٹھی چارج کے بعد بھیڑ کو متشر کر دیا گیا۔

Published: undefined

اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے بتایا کہ نظام قانون برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں مناسب پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے تقریباً بارہ سے اٹھارہ لوگوں کو پکڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے اکٹھا ہونے اور تشدد معاملے پر مزید کچھ لوگوں کو حراست میں لیا جائے گا۔

Published: undefined

ریاست میں ایک دوسرا واقعہ مہسانا ضلع کے کھارود گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں سے بھی دو گروپوں کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ منگل کی شب مبینہ طور پر ایک گروپ نے پروگرام کا انعقاد کیا تھا، جس پر ایک مختلف ذات کے دیگر گروپ نے اعتراض ظاہر کیا۔ اسی بات پر تصادم شروع ہو گیا۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو موقع پر پہنچنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined