پٹنہ: بہار کے سپول ضلع کے ایک پجاری کو تبدیلی مذہب میں مبینہ ملوثی کے الزام میں ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ پجاری روی گپتا سپول ضلع کے راجیشوری تھانہ کے تحت بلہی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ روی گپتا نے حال ہی میں عیسائی مذہب قوبل کر لیا تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 30 کنبوں کو تبدیلی مذہب پر اکسایا۔ اسے وشو ہندو پریشد کے ارکان نے پکڑا ہے۔
Published: undefined
وی ایچ پی کے ارکان کا الزام ہے کہ روی گپتا اپنے آبائی گاؤں میں 30 کنبوں کو ہندو مذہب سے عیسائی مذہب میں داخل کرانے میں شامل تھا۔ اسے آس پاس کے کنجارا گاؤں سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور سے لوگوں کو تبدیلی مذہب کے لئے اکسا رہا تھا۔ وی ایچ پی کے ارکان نے روی گپتا کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔
Published: undefined
راجیشوری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رما شنکر کمار نے کہا ، "ہمیں کنجارا گاؤں میں تبدیلی مذہب کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، جس کے بعد ایک ٹیم وہاں پہنچی اور مبینہ شخص کو تھانے لے آئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔"
پولیس کو دیئے گئے ایک بیان میں روی گپتا نے کہا ، "جب میں ہندو تھا تو صحت کے حوالہ سے شدید پریشان تھا۔ پھر میں نے عیسائی مذہب قبول کرلیا اور یسوع مسیح کی عبادت کی ، جس کے سبب میں سنگین بیماری سے شفایاب ہو گیا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز