نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ایم) کے سکریٹری اتل کمار انجان نے بدھ کو کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اور بعد میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) کے ساتھ ہوئی چھیڑ چھاڑ اور اسے مشتبہ حالت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا جمہوریت کے لئے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔
Published: undefined
اتل انجان نے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ انتخابات غیر جانبدار ہی نہیں بلکہ انتخابی کمیشن کو یہ دیکھنا چاہئے کہ انتخابات غیرجانبدار ہونے پر عوام کو اعتماد بھی ہو۔ آج کے دور میں جس طریقے سے انتخابی کمیشن کی خاموشی کئی نقطوں پر ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کمیشن اپنی اہمیت پر ذرا بھی فکرمند نہیں ہے۔
Published: undefined
سی پی آئی لیڈر نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن حکومت کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہوتی ہے تو وہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کی میٹنگوں سے باہر ہوجاتی ہے۔ وقتاً فوقتاً اہم موضوعات پر حکومت کے ذریعہ اپوزیشن کے لیڈروں کو میٹنگ پر بلانے پر اپوزیشن اس کا بھی بائیکاٹ کردیتی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ جس طرح سے انتخابی کمیشن اپنی سرگرمی چلا رہی ہے آنے والے وقت میں اپوزیشن انتخابی کمیشن کی میٹنگ کا بائیکاٹ نہ کردیں۔ اس کا دھیان انتخابی کمیشن کو رکھنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined