نئی دہلی: ملک کی بیشتر ریاستوں میں جہاں لگاتار بارش ہو رہی ہے وہیں قومی راجدھانی دہلی میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی کا درجہ حرارت اس وقت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر چکا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس مہینے گرمی سے نجات نہیں مل پائے گی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی تازہ پیشن گوئی کے مطابق دہلی والوں کو مانسون کی بارش کا ابھی اور انتظار کرنا پڑے، کیونکہ اس پورے مہینے کے دوران مانسون کے آنے کا امکان نہیں ہے۔ نتیجتاً دہلی والوں کو شدید گرمی برداشت کرنی ہوگی۔ دہلی میں آئندہ 7 دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ دہلی میں بدھ کے روز 13 دنوں کے بعد ایک بار پھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا، جبکہ کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے مطابق معمول پر ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کیرالہ میں دو دنوں کی تاخیر سے پہنچا ہے اور اس کے بعد مشرقی، وسطی اور شمال مشرقی ہندوستان میں معمول سے سات روز قبل بارشیں شروع ہو گئیں۔ دہلی، راجستھان کے کچھ علاقوں، ہریانہ اور پنجاب میں جون کے اواخر تک بارش کے پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔ اگرچہ 26 جون کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے لیکن اس سے لوگوں کو گرمی میں راحت نہیں مل پائے گی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ دہلی میں مانسون معمول سے 12 دن پہلے یعنی کہ 15 جون کو پہنچ سکتا ہے، قومی راجدھانی میں مانسون عموماً 27 جون تک پہنچتا ہے جبکہ ملک بھر میں یہ 8 جولائی تک پہنچ جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined