سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بدھ کے روز وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری کے ساتھ بارشیں جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں منگل کی شام سے ہی موسلادھار بارشیں شروع ہوئیں اور بدھ کی صبح بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری اور بعد ازاں وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارشیں ہوئیں جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ بارشیں ہوئیں۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے جس سے زیادہ زیادہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے تاہم کم سے کم درجہ حرارت نارمل کے قریب ہی رہے گا۔
Published: undefined
ادھر گذشتہ شام سے جاری بارشوں کی وجہ سے وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ بدھ کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی وہیں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کےسرحدی علاقوں کی کئی سڑکیں بدھ کے روز تازہ برف باری کی وجہ سے بند رہیں۔
کرناہ کو ضلع ہیڈکوارٹر کے ساتھ جوڑنے والی سڑک سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کی گئی ہے اور ٹنگڈار روڑ کو بھی تازہ برف باری کے پیش نظر بند رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined