قومی خبریں

عام انتخابات کے بعد آ سکتی ہے بری خبر، فون استعمال کرنے کی قیمت میں اضافہ کا امکان

جیواور ایرٹیل جیسی ٹیلی کام کمپنیاں انتخابات کے بعد موبائل ٹیرف میں اضافہ کر سکتی ہیں، جس سے عام لوگوں کے جیب پراثر پڑ سکتا ہے ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عوام کو مہنگائی کے محاذ پر جلد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد عام لوگوں کو مہنگائی کا ایک نیا جھٹکا لگ سکتا ہے اور یہ جھٹکا ٹیلی کام کمپنیاں دے سکتی ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جیواور ایرٹیل جیسی ٹیلی کام کمپنیاں ٹیرف بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں ملک میں لوک سبھا انتخابات کی تکمیل کے بعد کسی بھی وقت موبائل ٹیرف میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو جون میں ختم ہونے والے انتخابات کے بعد لوگوں کے لیے موبائل فون استعمال کرنا مہنگا ہونے والا ہے۔

Published: undefined

اس خدشے کا اظہار پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ میں تجزیہ کار اینٹیک اسٹاک بروکنگ کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ انٹیک اسٹاک بروکنگ کا خیال ہے کہ جیو اورایر ٹیل جیسی بڑی ٹیلی کام کمپنیاں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اپنے پلان مہنگے کر سکتی ہیں ۔ خدشہ ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں انتخابات کے بعد ٹیرف میں 15 سے 17 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں۔

Published: undefined

تاہم موبائل کمپنیوں نے ابھی تک اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔ مہنگائی کی بات کریں تو ریلیف کا سلسلہ مارچ کے مہینے میں بھی جاری رہا۔ ایک روز قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں خوردہ مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی۔

Published: undefined

ملک میں لوک سبھا انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور اس مہینے سے سات مرحلوں والے لوک سبھا انتخابات 2024 شروع ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ اگلے ہفتے 19 اپریل کو ہونے جا رہی ہے۔ انتخابات کا آخری مرحلہ جون کے پہلے ہفتے میں یکم جون کو ہوگا۔ اس کے بعد 4 جون کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج سامنے آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined