حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس کی اصل وجہ پیداوار میں اضافہ ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران باورچی خانہ کی اس اہم شئی کی قیمت میں چارگنا کی کمی درج کی گئی اور موجودہ طور پر ٹماٹر فی کیلو6 روپئے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ چند ماہ پہلے اس کی قیمت 40 تا 50 روپئے فی کیلو ہوگئی تھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں کمی سے جہاں کسان فکر مند ہیں وہیں گھریلو خواتین کافی خوش ہیں، کیونکہ ٹماٹر اب ان کے بجٹ میں آرہا ہے۔
Published: undefined
کسانوں نے تلنگانہ کے اضلاع میں بڑے پیمانہ پر ٹماٹر کی پیداوار کو قیمت میں کمی کی اہم وجہ قرار دیا ہے جس کے نتیجہ میں حیدرآباد کی ہر مارکٹ میں ٹماٹر سستا دستیاب ہو رہا ہے۔ ایک کسان نے کہا کہ مارچ کے اواخر تک ایسی ہی صورتحال کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ریاست میں وقارآباد، شاہ میرپیٹ، گجویل، چیوڑلہ کے ساتھ ساتھ رنگاریڈی اور محبوب نگر کے بعض علاقوں میں ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔ ان تمام علاقوں میں اس کی زائد پیداوار ہوئی ہے۔
Published: undefined
حیدرآباد اور اس کے اطراف کی مارکٹس میں ٹماٹر کی قیمت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کسان برادری پر اس کا منفی اثر دیکھا جا رہا ہے۔ مہدی پٹنم رعیتو بازار میں کسان فی کیلو ٹماٹر پانچ روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ ان کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی پیداوار کی منتقلی کی قیمت بھی وصول نہیں ہو رہی ہے۔ ان کسانوں نے قیمتوں میں اچانک کمی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کسانوں نے الزام لگایا کہ درمیانی افراد اس قیمت میں اتارچڑھاؤ کے لئے ذمہ دار ہیں۔
Published: undefined
شہر حیدرآباد کی شمس آباد مارکٹ میں بھی ایسی ہی صورتحال پائی جاتی ہے جہاں اطراف کے مواضعات کے کسان کم قیمت پر ٹماٹر فروخت کر رہے ہیں۔ مناسب پانی کی وجہ سے جاریہ سال کسانوں نے بڑے پیمانہ پر ٹماٹر اگائے جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔ اس طرح کسانوں کو ان کی پیداوار پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیداوار کے لئے لگائی گئی قیمت بھی ان کو وصول نہیں ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز